مارخور کے غیر قانونی شکار پر شہری کو 1 سال قید ، 5 کروڑ جرمانہ

0
199

استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اگر معاوضہ ادا نہ کیا گیا تو اسے مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔

ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے مطابق ملزم نے دو روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا شکار کیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کے دوران 5 من قیمتی جڑی بوٹی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ایک شخص کو گرفتار کرکے گاڑی اور جڑی بوٹی ضبط کر لی گئی۔ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا