مسلم دنیا کے دفاع کے لیے باہمی اتحاد ناگزیر ہے، فضل الرحمن

0
169

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے دفاع کے لیے باہمی اتحاد ناگزیر ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی وحدت کا نقطہ آغاز ثابت ہوگی۔ قطر کے سفارتخانے میں قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات میں انہوں نے اسرائیلی حملے کی مذمت اور قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلامی ممالک کے مابین دفاعی معاہدے پر زور دیا، جبکہ قطری سفیر نے پاکستانی عوام کے اظہارِ یکجہتی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا