بدترین سیلاب، 25لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا

0
140

لاہور: پنجاب میں بدترین سیلاب کے دوران بروقت انخلاء سے 25 لاکھ افراد اور 20 لاکھ سے زائد جانور محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب آپریشن تھا جس میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو عملے اور رضاکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔

فلڈ ریسکیو آپریشن میں 1500 سے زائد کشتیوں اور تربیت یافتہ عملے نے حصہ لیا۔ اس دوران 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد اور 54 ہزار جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ ریسکیو 1122 اب بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا