پنجاب میں ای-ٹیکسی سکیم کا آغاز، شہریوں کیلئے ماحول دوست سفری سہولت

0
340

لاہور: پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔ اس سکیم میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد 5 اکتوبر 2025 تک اپنی درخواستیں ای-ٹیکسی پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ پر جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لائے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات بھی کم کرے گا۔ اس منصوبے سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

منصوبے کے تحت حکومت خریداروں کو سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دے گی، سود کی ادائیگی کا بوجھ بھی خود برداشت کرے گی، جبکہ 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر حکومت خریدار کی جانب سے 5 لاکھ 85 ہزار روپے کی ڈاؤن پیمنٹ خود ادا کرے گی۔ باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی فنانسنگ سکیم بھی منظور کی گئی ہے، جس کے تحت بینک 6.65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا