باجوڑ — تحصیل ماموند میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہِ الخوارج کے 250 سے زائد دہشتگرد علاقے میں موجود ہیں۔ مقامی انتظامیہ و سکیورٹی فورسز نے خطرہ کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس کا ہدف تین ہفتے رکھا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران حفاظتی وجوہات کی بنا پر ماموند کے بعض حصوں سے ساڑھے 22 ہزار خاندانوں کو عارضی طور پر منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد علاقے کلیئر کر دیے ہیں اور کلیئر کیے گئے علاقوں میں ساڑھے 4 ہزار خاندان واپس لوٹ چکے ہیں۔
ذرائعِ سکیورٹی کے مطابق آپریشن میں بڑے نقصانات سے بچانے کی خاطر مشکلات کا سامنا رہا۔ مزید بتایا گیا کہ ماموند میں کچھ مقامی افراد فتنہ الخوارج کے سہولت کار ہیں — اگر مقامی کمیونٹی تعاون کرے تو آپریشن چند روز میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔





