بھارت اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ اور بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔
دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا، تاہم بڑے مسائل پر پیش رفت نہیں ہوسکی۔ بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر پہلے ہی بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔





