تمام چوری شدہ پاسپورٹس بلاک کر دیئے گئے،ڈی جی

0
139

اسلام آباد: ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹ دفاتر سے 32 ہزار 674 پاسپورٹس چوری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام چوری شدہ پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان کی دوبارہ تجدید نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں ایسے پاسپورٹس استعمال کرنے والے افراد کو پکڑا گیا جبکہ افغان شہریوں کو وہاں سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ واقعے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے تاکہ جعلی پاسپورٹ بنانا ناممکن ہو۔

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کنوینر کمیٹی طارق فضل چوہدری نے مشکوک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے تناسب پر سوال اٹھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا