نئی پالیسی متعارف،طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

0
254

لاہور: پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں کے تحفظ اور غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی۔

پالیسی کے تحت گھروں میں طوطے پالنے والوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے بعد ہر طوطے کو نمبر والا رنگ پہنایا جائے گا۔

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر عدنان ورک کے مطابق شوقیہ طور پر طوطے رکھنے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر بریڈنگ کرنے والوں اور دکانداروں کو الگ الگ کیٹگریز میں رجسٹر کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا