ایشیا کپ ،پاکستان نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی

0
178

پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔

دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ فخر زمان نے نصف سنچری اور شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 18ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور میں بھارت اور پاکستان نے کوالیفائی کر لیا جبکہ عمان اور یو اے ای ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا