لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ تحریر کیا۔
تحریری حکم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر باقی گواہوں کو جرح کے لیے پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے دونوں فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں موجود ہوں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔





