لاہور: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پانے پر پاکستان علما کونسل نے جمعہ کے روز “یومِ تشکر و یومِ دعا” منانے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ ارضِ حرمین شریفین کے دفاع میں شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان طے پانے والا یہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور خطے و دنیا میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔





