پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی بیٹھک، ناکامی کا اعتراف

0
147

دبئی: ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بولرز نے رائے دی کہ کنڈیشنز بیٹرز کے لیے کچھ مشکل ہیں، تاہم کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں بہتر کارکردگی کی یقین دہانی کرائی۔ کوچ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں عمان اور یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنائی، تاہم بھارت کے خلاف گروپ میچ میں بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی جس کے باعث قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا