نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں کے مائیک اچانک بند ہوگئے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی فلسطین کو تسلیم کرنے کا بیان دے رہے تھے کہ ان کا مائیک بند ہوگیا۔
اسی طرح ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے دوران مائیک بند ہونے سے مترجم نے بھی شکایت کی، اور انڈونیشیا کے صدر کا مائیک ان کی تقریر مکمل ہونے تک بند رہا۔
کانفرنس کی سربراہی فرانس کے صدر ایمانول میکرون اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کر رہے ہیں۔ فرانس کے صدر نے فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں فلسطینی ریاست کے حق اور عالمی حمایت کے امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔





