متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

0
132

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے 22 ستمبر کو ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور دونوں کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا