کراچی: را سے تعلق، بارودی مواد رکھنے پر مجرم کو 114 سال قید کی سزا

0
217

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں ملزم سلیم کو 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پراسیکیوشن کے مطابق سلیم کو ماڑی پور سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق اور 2012 سے 2014 کے دوران بھارت کے تین دوروں کا اعتراف کیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا