چلی کے صدر کا اقوام متحدہ میں غزہ پر دوٹوک مؤقف

0
152

چلی کے صدر گیبریل بورک نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں غزہ کے انسانی بحران پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے خاندان کو میزائل حملے کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتے، بلکہ انہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

صدر بورک نے کہا کہ دنیا 1945 کے بعد بہت بدل گئی ہے، لیکن انسانی حقوق کی پامالیوں پر دوہرے معیار اب بھی موجود ہیں۔ مخالفین کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی جاتی ہے مگر جب کوئی دوست اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان ہوں یا افغانستان میں تعلیم سے محروم کی جانے والی خواتین، سب سے پہلے انسان ہیں۔ عالمی برادری کو ان کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا