گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا، مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم

0
93

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا اور اس کے مسائل سے نمٹنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے شعبہ توانائی میں گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ لائن لاسز بھی بڑا چیلنج ہیں اور اگلے مرحلے میں اس مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے وزیر توانائی کی قیادت میں ٹاسک فورس کی کاوشوں اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو اس کامیابی کی وجہ قرار دیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے کی وجہ سے معیشت اور توانائی کا شعبہ متاثر ہو رہا تھا، تاہم اس پر قابو پانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے، جس سے آئندہ 6 سال میں گردشی قرضے سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

وزیر خزانہ نے بھی کہا کہ پاور سیکٹر کے اسٹرکچرل مسائل حل ہو رہے ہیں اور گردشی قرضے کے خاتمے کی سکیم توانائی کے شعبے پر دور رس اثرات مرتب کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا