اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ کا جائزہ مشن پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام پر مذاکرات کے لیے ملک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا اور آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹیٹ بینک کے ساتھ دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن کی رپورٹ سے مشروط ہوگی، اور مشن سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔






