کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں ملزم سلیم کو 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ تفتیش کے دوران سلیم نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق کا اعتراف کیا اور 2012 سے 2014 کے درمیان تین بار بھارت جانے کا ذکر کیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔





