ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار

0
214

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

وزیر صحت کے مطابق فارما سیکٹر کے لیے آئندہ پانچ برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت فارما انڈسٹری میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس سال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ممکن ہو سکیں۔

ادارہ ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے فارما مصنوعات کی منظوری اب چند ہفتوں میں مکمل ہو سکے گی۔

اس موقع پر کنگ حماد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے قیام کو بھی پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت 90 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کر رہا ہے، جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عالمی معیار کے مطابق فارما انڈسٹری کو جدید اصلاحات سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا