آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء؛ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

0
121

کراچی: ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا 2025 نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ایونٹ کے نتیجے میں پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت کئی ممالک نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

ایونٹ میں 800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے نمائش کو غیر معمولی کامیابی بخشی۔ شرکا نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ ان پالیسیوں سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

نمائش کے شرکا کے مطابق ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کیے ہیں، جو پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا میں عالمی شناخت دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

تجارت اور شراکت داری کے اس وسیع نیٹ ورک سے ملکی معیشت میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا