مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، سیاست پر نہیں، پیپلز پارٹی رہنما

0
215

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاست کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جبکہ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوس کے ڈبوں پر تصویریں لگانا اور ٹک ٹاکس بنانا ریلیف ورک نہیں بلکہ سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا جرم نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلز میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے مطالبات تسلیم کیے ہیں، لیکن وفاقی حکومت کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد فراہم کرنی چاہیے۔

شازیہ مری نے سوال اٹھایا کہ اگر 2022 میں اور اس سال رمضان پیکیج کے دوران بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف ممکن تھا تو اب کیوں نہیں؟

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا