راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا

0
207

راولپنڈی: ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 570 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مریض سرکاری اور 52 پرائیویٹ اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔ صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 550 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کنٹرول کے لیے 1499 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ ناقص کارکردگی اور غیر حاضری پر 132 ورکرز برطرف کر دیے گئے۔ اب تک 52 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ میں تقریباً 1 لاکھ 49 ہزار گھروں سے لاروا برآمد کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ 13 لاکھ 91 ہزار ہاٹ سپاٹ چیکنگ میں 19 ہزار سے زائد مقامات سے لاروا ملا۔ مجموعی طور پر 4154 مقدمات درج، 1759 پراپرٹی سیل اور 3374 مالکان کے چالان کر کے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی کا پھیلاؤ 15 نومبر تک عروج پر رہنے کا خدشہ ہے۔ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ڈینگی کے لیے بیڈز بڑھا دیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا