نواز شریف 7 دن زیر علاج رہنے کے بعد جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج

0
140

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف اسپتال میں 7 دن زیر علاج رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر کیا گیا۔

نواز شریف اب جینیوا کے ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ہیں اور ہر لحاظ سے تندرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سالوں سے ان کا علاج کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا