ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنے کا متنازع کالم ہٹا دیا

0
139

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے اثاثوں کی متوقع مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کالم کو وزیراعظم کی ہدایت پر ختم کیا گیا۔

متنازع کالم پر عوامی اعتراضات کے بعد وزیراعظم کی طرف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز ایف بی آر بھی شامل تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرنز میں نئے کالم کے اثرات کا جائزہ لیا اور ضروری اصلاحات یا بہتری کی سفارشات تیار کیں۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کی گئی تھی اور ایف بی آر نے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا