امریکا کا بھارتی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

0
97

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے کچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد، فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا ہے، جبکہ ادویات پر سب سے زیادہ 100 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر 100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔ البتہ جو کمپنیاں امریکا میں ادویات کے پلانٹس لگائیں گی، انہیں اس ٹیرف سے چھوٹ دی جائے گی۔

ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام کئی وجوہات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاہم سب سے بڑی وجہ قومی سلامتی کے مفادات ہیں۔

بھارت دنیا کے سب سے بڑے دواسازی برآمد کنندگان میں شامل ہے اور امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زیادہ ادویات بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں۔ بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو برآمد کرتا ہے، جس پر یہ فیصلہ براہ راست اثر ڈالے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے اور امریکا پہلے ہی بھارتی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے، جس سے بھارتی برآمدات شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا