واشنگٹن: امریکا کے سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیمز کومے کو باضابطہ طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ “امریکا میں انصاف ہوگیا، جیمز کومے بدترین انسانوں میں سے ایک ہے اور اب اسے اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔”
ادھر سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انصاف کے فیصلے نے ان کا دل توڑ دیا ہے، تاہم وہ بے گناہ ہیں اور عدالتی نظام پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔






