اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا خصوصی دورہ کیا اور طلباء و علماء سے ملاقات کی۔ آمد پر مدیرِ اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے خطاب میں کہا کہ قومی شعور کی بیداری نسلِ نو کے لیے ناگزیر ہے۔ طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مختلف طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے منفی پروپیگنڈے کے باعث پیدا ہونے والے شکوک و شبہات اب مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی آن، فخر اور شان ہے اور پوری قوم بشمول دینی مکاتبِ فکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔






