وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات

0
154

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وفد میں تینوں مسلح افواج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے افسران بھی شریک تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلسطینی افسران کی شمولیت کو سراہا اور پاکستان نیوی کو سیلاب میں امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وفد کو پنجاب حکومت کے اقدامات اور مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وفد کے سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے خواتین کے تحفظ، معیاری تعلیم، صحت کی جدید سہولتوں، زرعی ترقی، رہائشی منصوبوں، انفراسٹرکچر اور صنعتی پالیسیوں سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور عوام کو محفوظ، صحت مند اور بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ لاہور میں 1000 بیڈ پر مشتمل کینسر ہسپتال زیر تعمیر ہے، سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کے 16 اضلاع میں امراض قلب کیلئے کیتھ لیب بنائی جا رہی ہیں۔ تعلیمی میدان میں ہونہار طلباء کیلئے سکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور آٹزم اسکول کے منصوبوں کا ذکر کیا۔

وزیراعلیٰ نے وفد کو ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام، ایگری کلچر ٹرانسفارمنگ منصوبوں، ماحولیاتی اقدامات، الیکٹرو بس منصوبے، فضائی کمپنی ایئر پنجاب، سیف سٹی توسیعی منصوبہ اور مہنگائی کنٹرول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی اپروچ اور اختراعی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے حکومت پنجاب کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ ترقیاتی اقدامات مؤثر اور قابل تقلید ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا