بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب

0
139

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ نئی دہلی حکومت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہی ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق نہیں دیا جاتا، جبکہ گجرات فسادات اس پالیسی کی کھلی مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کو بھارت میں سیاست اور میڈیا میں استعمال کیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر خطرناک رجحان پیدا کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا