وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جرمن سفیر سے ملاقات

0
154

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی، جنگلات کی افزائش اور ماحولیاتی تحفظ میں جرمنی کے تعاون کو سراہا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جرمنی ماحولیاتی تبدیلی، ویمن ایمپاورمنٹ، سماجی تحفظ اور انسانی ترقی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔ نومبر میں ہونے والے پاکستان-جرمنی مذاکرات شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.63 بلین ڈالر رہی اور 40 جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ سیلاب اور سموگ جیسے چیلنجز کے مقابلے کے لیے ماحولیاتی تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔

جرمن سفیر نے حکومت پنجاب کی ریلیف اور ریسکیو کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں سیلاب کے باوجود انتظامات قابلِ تحسین ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا