پاکستان کی ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت

0
138

لاہور میں ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد اب فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کے میچ کے اختتام پر تماشائیوں کو نازیبا اور غیر اخلاقی اشارے کئے، جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس سے کھیل کی ساکھ مجروح ہوئی۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے ارشدیپ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کپتان سوریا کمار یادیو پر بھی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سیاسی بیانات دینے پر شکایت کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا