پاکستان خارجی، معاشی اور عسکری میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، شہباز شریف

0
170

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب میں کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور ترقی کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خارجی، معاشی اور عسکری میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، جنگ جیتی، دشمن کو شکست دی اور کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں بہترین انداز میں پیش کیا۔

وزیراعظم نے غزہ میں امن اور جنگ کے خاتمے کی دعا بھی کی اور کہا کہ پاک-امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلم رہنماؤں کی ملاقات مثبت نتیجہ دے گی، اور پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور معیشت کو مستحکم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا