بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ

0
167

فیصل آباد: وزیرِاعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کی سفارتی پالیسی نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور میٹروبس پراجیکٹ اسی سال مکمل ہوگا، جس سے عوام کو آسان سفری سہولت میسر آئے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور مریم نواز نے متاثرین کو اپنا مہمان قرار دیا۔

پاک بھارت فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پر دباؤ نہ آئے اور کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا