دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے 18 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ محمد نواز اور حارث رؤف کریز پر موجود ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 57، صائم ایوب 14 اور فخر زمان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑی بھی کم اسکور پر پویلین واپس گئے۔
پاکستان کی فائنل اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی اب تک 5 بار فائنل میں ملاقات ہوئی، پاکستان نے 3 اور بھارت نے 2 بار فتح حاصل کی ہے۔






