افغان حکومت نے امریکی شہری کو رہا کردیا

0
126

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک امریکی شہری کی رہائی کا اعلان کردیا۔ افغان وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ رہا ہونے والے امریکی شہری کی شناخت امیر امیری کے نام سے ہوئی ہے، جسے امریکا کے یرغمالیوں کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کے حوالے کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایڈم بوہلر نے اس ماہ کے آغاز میں کابل کا ایک غیر معمولی دورہ کیا تھا، جس میں طالبان حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے امکانات پر بات چیت کی گئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد طالبان حکومت نے امیر امیری کو جیل سے رہا کیا۔

افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت شہریوں کے معاملات کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور یہ واضح کرتی ہے کہ مسائل سفارتکاری کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امیر امیری کے کیس کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ معاملہ میڈیا میں بھی زیادہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا