ناخن بیچیں ہزاروں کمائیں! چین میں انوکھا کاروبار عروج پر

0
156

بیجنگ: چین میں انسانی ناخن، جو عام طور پر کوڑا تصور کیے جاتے ہیں، اب ادویات کی تیاری میں استعمال ہورہے ہیں اور ان کی قیمت مارکیٹ میں 150 یوان فی کلو (تقریباً 6 ہزار روپے) تک جا پہنچی ہے۔

چینی ماہرینِ طب کے مطابق ناخن بچوں میں پیٹ پھولنے اور ٹانسلز جیسی بیماریوں کے علاج میں مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیاں اسکولوں اور دیہات سے ناخن خریدتی ہیں، انہیں صاف کرکے خشک کرتی ہیں اور پھر باریک پاؤڈر بنا کر مختلف دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بالغ شخص سالانہ اوسطاً صرف 100 گرام ناخن اگاتا ہے، اس لیے مطلوبہ مقدار حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ناخن کی قیمت زیادہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ہیبی کی ایک خاتون نے برسوں سے جمع کیے گئے ناخن آن لائن 150 یوان فی کلو کے حساب سے فروخت کیے۔

واضح رہے کہ 1960 کی دہائی میں ناخن کے استعمال میں کمی آئی تھی کیونکہ نیل پالش کے باعث یہ آلودہ سمجھے جانے لگے تھے، تاہم اب ایک بار پھر ان کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ادویہ ساز کمپنیاں صرف ہاتھوں کے ناخن خریدتی ہیں، پاؤں کے ناخن قابلِ قبول نہیں ہوتے اور خریداری کے وقت سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا