اسلام آباد: اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے مطابق اگست میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7.31 کے بجائے 7.50 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مقامی کوئلے سے بجلی کی لاگت 12.01 روپے اور درآمدی کوئلے سے 14.07 روپے فی یونٹ رہی۔ فرنس آئل سے بجلی 33 روپے، گیس سے 13.43 روپے، ایل این جی سے 21.73 روپے، بگاس سے 9.87 روپے اور ایران سے درآمد ہونے والی بجلی 41 روپے فی یونٹ میں تیار ہوئی۔






