ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

0
178

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صرف شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے زیادہ سے زیادہ 15 دن کی توسیع دی جا سکتی ہے، تاہم واجب الادا ٹیکس 30 ستمبر 2025 تک جمع کرانا لازمی ہوگا۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ آئی آر ایس سسٹم بلاتعطل کام کر رہا ہے اور نئے سادہ ریٹرن فارم کے ذریعے آسانی سے ریٹرن فائل کیے جا سکتے ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو لیٹ فائلر کا درجہ دیا جائے گا اور قانون کے مطابق جرمانے بھی ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا