بلوچستان اسمبلی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کرلی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی مشترکہ قرارداد کی شکل دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ پر پہلے اسمبلی کمیٹی اور بعد میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بھی بحث ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے خدشات دور کرکے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، غلطیاں ممکن ہیں مگر بات چیت سے حل نکالا جائے گا۔






