اسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاؤس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پُرامید

0
87

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم اور تاریخی ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں ان کا وائٹ ہاؤس میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں جاری ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے کیمروں کے سامنے ہاتھ ملایا اور انگوٹھا بلند کرکے اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ غزہ میں امن کے حصول کے بارے میں “بہت پُراعتماد” ہیں، جبکہ نیتن یاہو نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور مسکراتے رہے۔

یہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں نیتن یاہو کا وائٹ ہاؤس کا چوتھا دورہ ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ غزہ بحران پر امریکا، اسرائیل اور قطر کے درمیان سفارتی سرگرمیاں تیز تر ہو گئی ہیں۔

ملاقات کے دوران غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت متوقع ہے، اور وائٹ ہاؤس حکام امید کرتے ہیں کہ ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

نیتن یاہو کی آمد سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر حمد بن تمیم آل ثانی سے ٹیلی فون پر غزہ جنگ بندی سے متعلق گفتگو کی، جبکہ ایک قطری مشیر بھی وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پیشرفت کو غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے 21 نکاتی امن منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا