ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

0
149

اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جبکہ ایف بی آر نے حال ہی میں چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ و رعایت کی تاریخ کو 30 نومبر 2025 تک توسیع دی ہے۔

حکومت نے چینی کو سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ برقرار رکھا ہے۔ بولیاں 6 اکتوبر تک طلب کی گئی ہیں اور 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظور نہیں ہوگی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پہلے ٹیکس استثنیٰ سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 30 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے، جس سے درآمد کنندگان بغیر ڈیوٹی و ٹیکس کے چینی درآمد کر سکیں گے۔

گذشتہ نوٹیفکیشنز کے تحت ملک میں چینی کی طلب و رسد پوری کرنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دی گئی تھی، جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح بھی کم کی گئی تھی۔

نئے نوٹیفکیشنز کے مطابق باقی شرائط وہی پہلے والی برقرار رہیں گی اور وزارتِ تجارت اس درآمدی چینی کے معیار کو بین الاقوامی انسپیکشن فرم کے ذریعے یقینی بنائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا