پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ

0
128

پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں کہا گیا کہ فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی ہے اور عوامی مسائل اسمبلی میں اجاگر کیے جائیں گے۔

عمران خان نے رہنماؤں کو عوام کی آواز بننے کی ہدایت کی اور پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وادی تیرا کے شہدا کے لیے دعا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی نے جعلی مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور بارز کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔ کشمیر کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ اراکین جیل کے باہر اسمبلی لگاکر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا