خیبر پختونخوا: پاک فوج اور ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے وادی تیراہ ترخوکاس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کیمپ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم دور دراز علاقوں میں لگایا گیا جہاں ترخوکاس، کمرخیل، قمبرخیل اور دین خیل سمیت دیگر دیہات کے شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے خواتین، بچوں اور مرد مریضوں کا معائنہ کیا اور 700 سے زائد افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی۔ مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔
علاقے کے عوام نے بروقت اور مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام ان کے لیے باعثِ ریلیف ہے۔
پاک فوج کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔






