راولپنڈی: پاکستان نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

0
156

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 کروز میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو توڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

چیف آف جنرل اسٹاف، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان کے مطابق فتح 4 میزائل دفاعی سسٹمز کے خلاف مؤثر اور کامیاب ہتھیار ثابت ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا