آئی ایم ایف کا سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

0
133

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کی جائے۔ وفد کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم ضروری ہیں جن کے تحت بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

مزید برآں آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ 30 ستمبر کی مقررہ مدت تک شائع کی جائے۔ اس کے ساتھ وزیر خزانہ کی جائزہ مشن سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکج کی اجازت دینے کی درخواست بھی رکھی گئی، تاہم وفد نے کہا کہ اس سے پہلے نقصان اور ضرورت کا تخمینہ تیار کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا