فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی۔
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔






