برطانیہ سے چوری شدہ قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

0
138

کراچی: برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی ترین گاڑی کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی برآمدگی کے لیے برطانوی پولیس نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی اور تین سال بعد 11 فروری 2025 کو کراچی میں اس کی لوکیشن سامنے آئی۔

انٹرپول مانچسٹر کی جانب سے سندھ پولیس کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ کالے رنگ کی رینج روور میں ٹریکر نصب تھا، جس کے ذریعے گاڑی ابتدا میں لیڈز تک ٹریس ہوئی لیکن بعد میں ٹریکر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ 11 فروری 2025 کو گاڑی صدر ٹاؤن، اعظم بستی، کورنگی سروس روڈ میں دریافت ہوئی۔ انٹرپول نے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے برطانوی پولیس کی مدد حاصل کی جائے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق برطانوی پولیس کے خط موصول ہونے کے بعد گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاہم اب تک اس کی برآمدگی ممکن نہیں ہو سکی۔ خط کے ساتھ گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس میں بھی موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا