پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان سونپ دیا گیا، جبکہ معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں محکمہ آبپاشی دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت تفویض کر دیا گیا ہے، اور مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔
اسی طرح صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل ہوا ہے اور اب انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا ہے، جبکہ مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
مزید برآں، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار وزیر کو کھیلوں کا محکمہ دیا گیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں وزیر کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تفویض کر دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو صوبائی وزیر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔






