پاکستان فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانا چاہتا ہے، فیصلہ حماس نے کرنا ہے: خرم دستگیر

0
158

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ حماس کو کرنا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عرب ممالک اور پاکستان کی طرف سے جو معاہدے پر بات چلی ہے وہ وہی معاہدہ نہیں جو پہلے پیش کیا گیا تھا، اس میں کچھ ترامیم کی گئیں جس کی وجہ سے اعتراضات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں دو یا تین مثبت نکات ہیں اور اس سے نسل کشی رکنے کا راستہ نظر آتا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا خیرمقدم کیا اور امریکی اقدام دوحہ-واشنگٹن تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ امریکا کی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا، اس لیے ضمانت یکطرفہ نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر نسل کشی رک سکے تو ڈپلومیسی کو ایک موقع دینا چاہیے۔ پاکستان اس بات کا خواہاں ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم بند ہوں، تاہم اس معاملے میں حماس کا فیصلہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا